Forum Replies Created
-
AuthorPosts
-
Amtul Muqueet Shahana
Participantزوال کے بنیادی اسباب
مرکزی شوریٰ کا کمزور ہونا: فتوحات اور فتنوں کی وجہ سے باہمی مشورے (شوریٰ) کا نظام متاثر ہوا اور فیصلے چند ہاتھوں تک محدود ہو گئے۔
خانہ جنگی (جنگِ جمل و صفین): حضرت عثمانؓ کی شہادت کے بعد مسلمانوں کی باہمی جنگوں نے مرکزی خلافت کے اتحاد کو توڑ دیا۔
موروثی حکومت (بادشاہت): یزید کی ولی العہدی کے بعد عوام کی آزادانہ بیعت کا نظام ختم ہو گیا اور موروثی بادشاہت قائم ہو گئی۔
زوال کے تین اہم مراحل
پہلا مرحلہ: حضرت عثمانؓ کا آخری دور – مرکزی الشورائی انتظام میں کمزوری اور سبائی فتنے کے ابھرنے سے شہادتِ عثمانؓ کا حادثہ پیش آیا۔
دوسرا مرحلہ: (خانہ جنگی و انتشار ) حضرت علیؓ و حضرت حسنؓ کا دور – جنگِ جمل و صفین اور واقعۂ تحکیم کے نتیجے میں اسلامی ریاست اور طاقت دو الگ مراکزی حکومتوں میں تقسیم ہو گئی
۔تیسرا مرحلہ: (موروثی ملوکیت کا استقرار) امیر معاویہؓ کا دور و یزید کی نامزدگی- الشورائی بیعت کی جگہ سیاسی و عسکری طاقت نے لے لی اور یزید کی ولی العہدی سے موروثی بادشاہت کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔
Amtul Muqueet
Group FBAmtul Muqueet Shahana
Participantمولانا سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ نے کتاب ”خلافت و ملوکیت ” میں واضح کیا ہے کہ شدّتِ اختلاف اور باہمی خانہ جنگی (جنگِ جمل اور جنگِ صفین) کے باوجود حضرت علی رضی اللہ عنہ کی خلافت مکمل آئینی و قانونی تھی اور اس کی دستوری حیثیت درج ذیل بنیادوں پر قائم تھی
مدینہ منورہ میں موجود انصار و مہاجرین اور جلیل القدر صحابہ کرام (اربابِ حل و عقد) کی اکثریت نے حضرت علیؓ کے ہاتھ پر بیعت کی تھی۔ اسلامیقانون کے مطابق جب دارالخلافہ کے اہل الشوریٰ کسی خلیفہ کو منتخب کر لیں، تو اس کی خلافت شرعی اور آئینی طور پر منعقد ہو جاتی ہے۔
حضرت علیؓ کا انتخاب کسی جبر، زورِ زبردستی یا موروثی بنیاد پر نہیں ہوا تھا، بلکہ خلافتِ راشدہ کے اسی الشورائی طریقے پر ہوا تھا جس طرح سابقہ خلفائے راشدین کا انتخاب ہوا تھا۔ اس لیے ان کی خلافت دستوری لحاظ سے بالکل بلاحکم و نقص تھی۔
مولانا مودودیؒ کے مطابق حضرت عائشہؓ، حضرت طلحہؓ، حضرت زبیرؓ اور حضرت امیر معاویہؓ کا حضرت علیؓ سے بنیادی نزاع قصاصِ عثمانؓ کا تھا، نہ کہ حضرت علیؓ کی خلافت کی شرعی حیثیت کا انکار۔ یعنی مخالفین ان کے خلافت کے حق کا انکاری نہیں تھے، بلکہ بعض سیاسی و انتظامی پالیسیوں (قاتلینِ عثمانؓ کو فوری سزا نہ دینے) پر معترض تھے۔
احادیثِ نبویہ اور صحابہ کرام کے مجموعی موقع و موقف کی روشنی میں حضرت علیؓ کا موقف آئینی اور شرعی طور پر حق پر تھا اور آپ کی اطاعت اسلامی ریاست کے تمام شہریوں پر واجب تھی۔
Amtul Muqueet
Group FBAmtul Muqueet Shahana
Participantمولانا مودودیؒ کے مطابق حضرت عثمانؓ نے بیت المال (ریاستی خزانے) سے اپنے رشتہ داروں (مثلاً بنو امیہ کے افراد) کو جو عطا فرمایا یا عطیات دیے، وہ شرعی اور قانونی اعتبار سے مطلقاً گناہ یا کوئی صریح قانونی خلاف ورزی نہیں تھی۔
یہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کا اپنا اجتہاد تھا کہ وہ اپنے رشتہ داروں کی مالی مدد (صلہ رحمی) بیت المال کے ذریعے کر سکتے ہیں۔
یہ انتظامی اور سیاسی مصلحت کے لحاظ سے ایک بڑی غلطی ثابت ہوئی۔
حضرت ابوبکرؓ اور حضرت عمرؓ اپنے رشتہ داروں کو بیت المال سے بالکل دور رکھتے تھے تاکہ کوئی شک نہ ہو۔
جب حضرت عثمانؓ نے رشتہ داروں کو عطیات دیے، تو عوام میں یہ تاثر پھیلا کہ رشتہ داروں کی طرف داری کی جا رہی ہے۔ یہ شرعی گناہ یا جرم نہیں تھا، بلکہ سیاسی مصلحت اور حکمتِ عملی کی کمی تھی جس نے آگے چل کر بڑے فتنے کو جنم دیا۔Amtul Muqueet
Group FBAmtul Muqueet Shahana
Participantغیر جانبدار نبوی طرزِ حکمرانی سے انحراف کا بنیادی سبب حق اور امانت کے بجائے خاندانی جانبداری، الشورائی انتظام کا ضعیف ہونا، اور موروثی اقتدار کو قائم کرنا تھا۔
جب تقویٰ، مشورے (شوریٰ) اور انصاف کی جگہ خاندانی عصبیت، شخصی فیصلے اور موروثی اقتدار نے لے لی، تو نبوی طرزِ حکمرانی سے انحراف ہو گیا۔
Amtul Muqueet
group FBAmtul Muqueet Shahana
Participantجہاں قرآن و سنت میں واضح، صریح اور تفصیلی احکام موجود ہیں، وہاں کسی نئی قانون سازی کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ ان پر عمل درآمد کیا جاتا ہے۔ لیکن جہاں شریعت میں عمومی اصول دیے گئے ہوں یا صریح نص موجود نہ ہو، وہاں اسلامی ریاست کے اہل کا علم (علماء و ماہرین) کو اجتہاد کے ذریعے عصرِ حاضر کے تقاضوں کے مطابق قوانین وضع کرنے کی اجازت ہوتی ہے۔
انسانی قانون سازی یا اجتہاد کا یہ عمل کسی ایک شخص یا حکمران کی ذاتی مرضی پر مبنی نہیں ہوتا، بلکہ یہ شوریٰ (باہمی مشورے) اور علم و بصيرت رکہنے والے اجماع کے ذریعے طے پاتا ہے۔ اس طرح قانون سازی میں جمہور کی رائے اور شریعت کی حد بندیوں کے درمیان کامل توازن قائم رہتا ہے۔
Amtul Muqueet
Group FBAmtul Muqueet Shahana
Participant:ریاست کا بنیادی مقصد اور اصل مش
اسلامی ریاست کا اصل اور بنیادی مقصد زمین پر اللہ کے دین کو قائم کرنا ہے، تاکہ انسان کی پورا اجتماعی و انفرادی نظامِ زندگی اللہ کے احکام کے تابع ہو سکے۔
ریاست کا مشن معاشرے میں تمام خیر، عدل، پاکیزگی اور نیک کاموں کو فروغ دینا اور تمام شر، ظلم، فواحش اور ناانصافی کا سدِ باب کرنا ہے۔
ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ تمام شہریوں کے درمیان بلا تفریق عدل و انصاف قائم کرے، مظلوم کی رسائی انصاف تک ممکن بنائے اور ظالم کے ہاتھ کو روکے۔اسلامی ریاست کا مشن انسانوں کو انسانوں، جابر حکمرانوں اور باطل قوانین کی غلامی و بندگی سے نکال کر صرف ایک اللہ کی بندگی اور اطاعت میں لانا ہے۔
حکومت کو اللہ اور عوام کی امانت سمجھ کر چلانا اور تمام فیصلے شوریٰ (باہمی مشورے) کے اصول کے تحت انجام دینا۔
Amtul Muqueet Group B ladies
Amtul Muqueet Shahana
ParticipantMy name is Amtul Muqueet Group B ladies,
Based on Chapter 6 of Tanqeehat i.e The Speech of Lord Lothian, my question is..
لارڈ لوتھین نے اپنی تقریر میں معاشی و سیاسی مسائل کے حل اور عالمی امن کے قیام کے لیے جس جمہوریت اور قوم پرستی کا خاکہ پیش کیا تھا، مولانا مودودیؒ نے اس کا فکری و عقلی جائزہ لیتے ہوئے اس کے بنیادی نقائص کو کیسے اجاگر کیا؟ اور اس کے مقابلے میں اسلام کا پیش کردہ حل کس طرح انسان کو انسان کی بندگی سے نکال کر حقیقی عدل فراہم کرتا ہے؟
Amtul Muqueet Shahana
ParticipantMy name is Amtul Muqueet, Group B ladies and my answer is..
مولانا مودودی رحمۃ اللہ علیہ کا واضح موقف ہے کہ۔ اس کا علاج مغرب سے مکمل الگ تھلگ ہونا نہیں ہے بلکہ مغربی علوم و معلومات کو قرآنی سانچے کے تابع کرنا ہے۔ مولانا کے نزدیک مغربی دنیا نے سائنس طبیعیات اور دیگر سائنسوں میں جو معلومات حاصل کی ہیں،وہ فی نفسہ باطل نہیں ہے اور نہ ہی وہ مغرب کی ذاتی ملکیت ہے۔ اصل خرابی وہ الحادی، مادی اور خدا بیزاری فلسفہ ہے جو مغرب نے ان علوم کے ساتھ ملادیا ہے.
مولانا کے نزدیک فکری ہجرت کا پہلا قدم یہ ہے کہ انسان مغربی فکر اور جدید تہذیب کو “معیار حق” سمجھنا بند کر دیں۔ حقیقی خیر اور فلاح صرف اللہ تعالیٰ کے دیے ہوئے الہی قانون اور قرآنی ہدایت ہی میں ہیں۔
جو چیز اسلام کے توحیدی سانچے اور الہی قانون کے مطابق ہو اسے اختیار کرے اور جو اس کے منافی ہو اسے یکسر رد کردے۔ -
AuthorPosts
