Home › Forums › Session 5 – Group Assignment 1 on Tanqeehat › Pose your Questions for Group B – Ladies › Reply To: Pose your Questions for Group B – Ladies
My name is Amtul Muqueet, Group B ladies and my answer is..
مولانا مودودی رحمۃ اللہ علیہ کا واضح موقف ہے کہ۔ اس کا علاج مغرب سے مکمل الگ تھلگ ہونا نہیں ہے بلکہ مغربی علوم و معلومات کو قرآنی سانچے کے تابع کرنا ہے۔ مولانا کے نزدیک مغربی دنیا نے سائنس طبیعیات اور دیگر سائنسوں میں جو معلومات حاصل کی ہیں،وہ فی نفسہ باطل نہیں ہے اور نہ ہی وہ مغرب کی ذاتی ملکیت ہے۔ اصل خرابی وہ الحادی، مادی اور خدا بیزاری فلسفہ ہے جو مغرب نے ان علوم کے ساتھ ملادیا ہے.
مولانا کے نزدیک فکری ہجرت کا پہلا قدم یہ ہے کہ انسان مغربی فکر اور جدید تہذیب کو “معیار حق” سمجھنا بند کر دیں۔ حقیقی خیر اور فلاح صرف اللہ تعالیٰ کے دیے ہوئے الہی قانون اور قرآنی ہدایت ہی میں ہیں۔
جو چیز اسلام کے توحیدی سانچے اور الہی قانون کے مطابق ہو اسے اختیار کرے اور جو اس کے منافی ہو اسے یکسر رد کردے۔
